google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ایف بی آر نے بحریہ آئیکون ٹاور کراچی اورمال آف اسلام آباد کو نیلام کرنے کا نوٹس جاری - UrduLead
منگل , مئی 27 2025

ایف بی آر نے بحریہ آئیکون ٹاور کراچی اورمال آف اسلام آباد کو نیلام کرنے کا نوٹس جاری

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بحریہ آئیکون ٹاور کراچی اورمال آف اسلام آباد کو بجٹ کے بعد نیلام کرنے کا نوٹس جاری کردیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے نوٹس کے مطابق  بحریہ ٹاؤن کی جائیدا دیں 26 ارب روپے سے زائد ٹیکس کی نادہندہ ہیں۔ دونوں جائیدادوں کی نیلامی ایف بی آر اسلام آباد کے لارج ٹیکس پیئر آفس میں 19 جون کو ہوگی۔

نیلامی انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 اور 2002  کے ٹیکس ڈیفالٹ قانون کے تحت کی جائے گی۔

اس سے قبل 15 اپریل کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے بحریہ ٹاؤن کراچی کے خلاف کرپشن کے الزامات میں سخت کارروائی کرتے ہوئے 16 بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے ہیں۔

نیب نے احتساب عدالت میں درخواست دائر کی ہے جس میں بتایا گیا کہ ملزمان نے 16 ہزار ایکڑ سے زائد سرکاری زمین پر ناجائز قبضہ کرکے اربوں روپے کمائے۔

نیب کے مطابق 25 ارب روپے کی رقم منجمد کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں جبکہ بحریہ ٹاؤن کراچی کی کمرشل سرگرمیاں بھی روک دی گئی ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سید محسن گیلانی پی ایف ایف کے نئے صدر منتخب

سید محسن گیلانی پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے نئے صدر منتخب ہوگئے۔ پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے