
پاکستان سپرلیگ ( پی ایس ایل ) کے 10ایڈیشن کا فائنل اتوارکو کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور لاہور قلندر کے درمیان ہوگا
آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے دوسرے ایلیمینیٹڑ جوکہ لاہور قلندر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان تھا میں لاہور قلندر نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 202رنز بنائے
لاہور قلندر کی طرف سے اوپنر محمد نعیم نے 50 اور کوسل پیریرا نے 61رنز بنائے
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 203رنز کے ہدف میں 107رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی اس طرح لاہور قلندر نے یہ میچ 95رنز سے جیت لیا
اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے نمایاں بیٹر ز میں سلمان آغا نے 33جبکہ کپتان شاداب خان نے 26رنز بنائے

لاہور قلندرز کے نمایاں بولرز میں شاہین آفریدی ، سلمان مرزا اور رشید حسین نے تین تین کھلاڑی آئوٹ کیے