google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 یشما گل اور ہانیہ عامر کی ایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہنانے کی ویڈیو وائرل - UrduLead
جمعہ , مئی 23 2025

یشما گل اور ہانیہ عامر کی ایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہنانے کی ویڈیو وائرل

اداکارہ یشما گل اور ان کی بہترین دوست ہانیہ عامر کی جانب سے ایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہنانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دونوں کو تنقید کا سامنا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں دونوں کو کسی جیولری شاپ پر دیکھا جا سکتا ہے، جہاں دونوں نے ایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہنائیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلے ہانیہ عامر نے اپنی سہیلی کو یشما گل کو انگوٹھی پہنائی، جس کے بعد انہیں بھی دوست نے انگوٹھی پہنائی۔

اندازہ ہوتا ہے کہ ممکنہ طور پر مذکورہ ویڈیو کسی پروموشنل ایونٹ کی ہوگی اور اسے تشہیری مہم کے حوالے سے وائرل کیا گیا ہوگا، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

بعض افراد کا خیال تھا کہ دونوں نے ایک دوسرے کو ہیروں کی انگوٹھیوں کا تحفہ دیا، دونوں کے درمیان بہترین دوستی اور پیار ہے۔

تاہم کچھ سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان پر نئی نسل میں بے راہ روی پھیلانے کا الزام بھی عائد کیا۔

زیادہ تر خواتین نے دونوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا کہ دونوں کی حرکتوں کی وجہ سے دوسرے لوگ شرمسار ہوکر مرنے جیسے ہوجاتے ہیں لیکن انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

بعض صارفین نے دونوں کے لیے انتہائی سخت اور نامناسب الفاظ کا استعما کرتے ہوئے لکھا کہ دونوں ہر جگہ ہر وقت شروع ہوجاتی ہیں، کسی چیز کا لحاظ نہیں کرتیں۔

کچھ افراد نے لکھا کہ ایسی حرکتوں سے وہ اچھی نہیں بلکہ انتہائی بری لگ رہی ہیں جب کہ بعض افراد نے سوال اٹھایا کہ یہ کس طرح کا ٹرینڈ چل پڑا ہے؟

بعض خواتین صارفین نے دونوں کی جانب سے تاحال شادی نہ کرنے کو بھی ایسی حرکتوں کا سبب قرار دیا اور لکھا کہ والدین کو اپنی بچیوں کی جلد شادیاں کروادینی چاہیے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

بٹ کوائن کی قدر ایک لاکھ 11 ہزار ڈالر سے بھی تجاوز

کرپٹو کرنسی دنیا میں ایک بار پھر ہلچل دیکھی جا رہی ہے، دنیا کی سب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے