
پاکستان سپرلیگ ( پی ایس ایل ) کے 10ویں ایڈیشن کے 29 میچ میں جیتنے والی ٹیم ہی اگلے مرحلے کیلئے کوالفائی کرے گی
آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے ڈے اینڈ نائٹ میچ میں لاہور قلندر کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہوگا
تازہ ترین پوائنٹس ٹیبل کے مطابق دونوں ٹیموں نے 9, 9میچ کھیلے ہیں ، پشاور زلمی کے 8پوائنٹس جبکہ لاہور قلندر کے 9پوائنٹس ہیں
آج کا میچ جیتنے والی ٹیم ہی اگلے مرحلہ کیلئے کوالیفائی کرے گی کیونکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور کراچی کنگز پہلے ہی اگلے مرحلہ کیلئے کوالیفائی کرچکی ہیں

اسکے علاوہ اسلام آباد یونائیٹڈ ایک میچ رہتا ہے اور اس کے بھی10پوائنٹس ہیں جبکہ ملتان سلطان پہلے ہی اگلے مرحلہ کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے
دریں اثناء پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ جو بہترین پلیئنگ الیون ہو گی اسی کے ساتھ لاہور قلندرز کے خلاف میدان میں اتریں گے۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اچھی پرفارمنس کا کچھ عرصے سے انتظار کر رہا تھا، اچھی اننگز کے بعد میچ نہ جیتیں تو اطمینان نہیں ہوتا۔
بابر اعظم کا کہنا ہے کہ فارم کو واپس لانے کی کوشش ہی کر سکتا ہوں، میں اپنی غلطی سے ہی زیادہ آٹ ہوتا ہوں، کبھی 20 یا 40 رنز سے بھی فارم واپس آجاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے بولنگ کر کے پچ کی صورتِ حال معلوم ہو جاتی ہے، پچ کو جانچنا بھی ایک مہارت ہوتی ہے، کراچی کنگز کے خلاف پلان کو بروئے کار لانے میں ناکام رہے۔
بابر اعظم نے کہا کہ ایسا نہیں کہ میں ٹی ٹوئنٹی اوپنر ہوں تو اوپننگ ہی کروں گا، جو ٹیم کے لیے اچھا ہو وہی فیصلہ کروں گا، بیٹنگ نمبرز اسی حساب سے تبدیل کرتا رہتا ہوں۔