google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 آئندہ مالی سال میں پاکستان میں بے روزگاری میں کمی ہوسکتی ہے - UrduLead
ہفتہ , مئی 17 2025

آئندہ مالی سال میں پاکستان میں بے روزگاری میں کمی ہوسکتی ہے

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 92 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے، جبکہ آئندہ مالی سال 26-2025 میں ذخائر 17 ارب 68 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کی اسٹاف کنٹری رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو مقررہ حکومتی ہدف سےکم رہنے کا تخمینہ لگایا ہے۔

آئی ایم ایف نے رپورٹ میں کہا ہے کہ آئندہ مالی سال 26-2025 کے دوران پاکستان کی معاشی شرح نمو میں اضافے ہو سکتا ہے جبکہ رواں مالی سال معاشی نمو 2.6 فیصد رہنےکی توقع ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے رواں مالی سال کے لیے معاشی شرح نمو کا ہدف 3.6 فیصد مقررکر رکھا ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے نے رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی میں اضافےکا امکان ظاہر کر دیا، رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال اوسط مہنگائی 5.1 فیصد رہنےکا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق اگلے مالی سال پاکستان میں اوسط مہنگائی کا تخمینہ 7.7 فیصد لگایا گیا ہے، جبکہ گزشتہ مالی سال پاکستان میں اوسط مہنگائی 23.4 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال پاکستان میں بے روزگاری میں کمی ہوسکتی ہے، رواں مالی سال پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 8 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے، جبکہ اگلے مالی سال بے روزگاری کی شرح 7.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کروائی ہے کہ بجلی اورگیس کی قیمتوں کی بروقت ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

اسی طرح تمام صوبے بجلی اور گیس پر کوئی سبسڈی نہیں دیں گے، آئی ایم ایف کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیپرا کی جانب سے سہ ماہی، ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کا بروقت اطلاق کیاجائےگا، آئی ایم ایف کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ بجلی کی سالانہ ری بیسنگ یکم جولائی 2025 سےلاگو کی جائے گی۔

آئی ایم ایف کا رپورٹ میں کہنا تھا کہ گیس کی نئی قیمتیوں کی ایڈجسٹمنٹ یکم جولائی2025 اور 15 فروری 2026 کو ہوگی۔

کنٹری رپورٹ کے مطابق اسی طرح بجلی شعبے کے گردشی قرضوں کو رواں سال کے اختتام تک کلیئر کیاجائے گا، وفاقی حکومت پاورسیکٹرکے سرکلرڈیٹ کے لیے 1252 ارب روپے بینکوں سے قرضہ لےگی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

آئی ایس پی آر کا بھارت کیخلاف آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر نیا نغمہ جاری

آئی ایس پی آر نے بھارت کیخلاف آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر نیا نغمہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے