google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 کراچی کنگز کا پشاور زلمی کو 238 رنز کا ہدف - UrduLead
ہفتہ , مئی 17 2025

کراچی کنگز کا پشاور زلمی کو 238 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 27ویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 238 رنز کا ہدف دیا ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

ڈیوڈ وارنر نے 86 اور جیمز ونس نے 72 رنز بنائے، دونوں کھلاڑیوں نے دوسری وکٹ پر 162 رنز کی شراکت قائم کی۔

جیمز ونس آؤٹ ہونے والے کراچی کنگز کے دوسرے کھلاڑی تھے، انہوں نے 42 گیندوں پر 11 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 72 رنز بنائے جبکہ ڈیوڈ وارنر نے 86 رنز 50 گیندوں پر بنائے، انہوں نے 11 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔

کراچی کنگز کے خوشدل شاہ نے 15 گیندوں پر 43 اور محمد نبی نے 10 گیندوں پر 26 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 237 رنز اسکور کیے، پشاور زلمی کے لیوک ووڈ نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

میچ میں پشاور زلمی کی قیادت بابر اعظم جبکہ کراچی کنگز کی کپتانی ڈیوڈ وارنر کے سپرد ہے، ایونٹ میں پشاور زلمی کا یہ 9واں میچ ہے، اس نے 4 میچز جیتے اور 4 ہی میں شکست کا سامنا کیا ہے، یوں اس کے پوائنٹس کی تعداد 8 ہے، اس کےلیے ایونٹ کے اگلے مرحلے کےلیے دونوں میچز میں کامیابی ضروری ہے۔

کراچی کنگز کا بھی یہ 9واں میچ ہے، اس نے 5 میچز میں فتح اپنے نام کی اور 3 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، اس کی باقی 2 میں ایک میچ میں بھی کامیابی اگلے مرحلے تک رسائی آسان بناسکتی ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے 9 میچز کھیلے ہیں، جن میں سے 6 میں اسے فتح ملی اور 3 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ اکیلی ٹیم ہے، جو ایونٹ کے اگلے مرحلے میں پہنچ چکی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پی ایس ایل کے بقیہ 8میچوں کیلئے 23غیرملکی کھلاڑیوں کی شرکت کی تصدیق

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل ) کے 10ویں ایڈیشن کے بقیہ 8میچوں کیلئے 5 ٹیموں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے