بدھ , جنوری 28 2026

دھاندلی کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کو تیار ہیں

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے خودمختار کمیشن بنانے کو تیار ہیں۔

جیو نیوز گفتگو میں کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ن لیگ نے 2013ء میں سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل کمیشن بنایا جس نے ان کے دھاندلی کے دعوؤں کو جھوٹا ثابت کیا۔

انہوں نے کہا کہ 2018ء میں پی ٹی آئی نے پارلیمانی کمیشن کی تجویز دی تھی، ان ہی کی تجویز کے مطابق اب پارلیمانی کمیشن بنایا جائے جو دھاندلی کے تمام الزامات کی مکمل تحقیقات کرے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔ 

رانا ثناء اللّٰہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ن لیگ کو جوڈیشل کمیشن بنانے پر بھی کوئی اعتراض نہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان-چین کے درمیان معدنی شعبے میں تعاون

مشترکہ ڈیجیٹل ای مائننگ پلیٹ فارم کا اجرا پاکستان اور چین نے معدنیات کے شعبے …