بدھ , جون 17 2026

شمالی وزیرستان: 5 روزہ انسدادِ پولیو مہم شروع

شمالی وزیرستان میں 5 روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہو گیا۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کا کہنا ہے کہ پولیو مہم کے دوران 1 لاکھ 45 ہزار 900 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو وٹامن اے کے کیپسول بھی پلائے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 629 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ سیکیورٹی کے لیے 1300 پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

کیمیکلز سے تیار آم شیک صحت کے لیے خطرہ

گرمیوں کے موسم میں آم کا شیک پاکستانیوں کی پسندیدہ مشروبات میں شمار ہوتا ہے، …