google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 شہباز شریف دوسری مرتبہ ملک کے وزیراعظم منتخب - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

شہباز شریف دوسری مرتبہ ملک کے وزیراعظم منتخب

شہباز شریف 201 ووٹ حاصل کر کے وزیر اعظم پاکستان منتخب ہوئے

مسلم لیگ ن کے صدر اور حکومتی اتحاد کے نامزد شہباز شریف پاکستان کے چوبیسویں وزیر اعظم منتخب ہوگئے۔

وزارت عظمیٰ کے انتخاب میں حکومتی اتحاد کے نامزد شہباز شریف اور سنی اتحاد کونسل کے عمر ایوب مدمقابل تھے ۔

سپیکر ایاز صادق نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کو شہباز شریف 201 ووٹ حاصل کر کے وزیر اعظم پاکستان منتخب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل عمر ایوب 92 ووٹ حاصل کرسکے۔ 

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے  اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا اور رائے دہی سے قبل سپیکر اسمبلی نے امیدواروں کے نام پڑھ کر سنائے ۔

یہ بات شہباز شریف نے دوسری مرتبہ وزیرِ اعظم بننے کے بعد قومی اسمبلی سے اپنا پہلا خطاب کرتے ہوئے کہی کہ ہم نے صبر و تحمل سے کام لیا، کبھی بدلے کی سیاست کا نہیں سوچا۔

اس موقع پر اپوزیشن اراکین نے شہباز شریف کے خلاف جبکہ مسلم لیگ ن اور اتحادی اراکین نے ان کے حق میں نعرے بلند کیے۔

سپیکر قومی اسمبلی نے شہباز شریف کیلئے لابی اے اور عمر ایوب کیلئے لابی بی  مختص کی جس کے بعد اراکین نے انہیں مختص کردہ لابیز میں جا کر ووٹ کاسٹ کیا۔

اس کے بعد سپیکر نے انتخابی نتائج کا اعلان کیا جس کے مطابق شہباز شریف 201 ووٹ حاصل کر کے پاکستان کے نئے وزیر اعظم منتخب ہوئے۔

اجلاس کے دوران مسلم لیگ نواز کے رکن اسمبلی جام کمال نے حلف اٹھایا جبکہ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ان سے حلف لیا۔

اجلاس کے دوران سنی اتحاد کونسل کے اراکین کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا اور اراکین نے اپنے ہاتھوں میں بینرز بھی اٹھا رکھے تھے ، اراکین نے سپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرے بازی کی ۔

 تاہم، سپیکر  نے احتجاج کے دوران ہی وزیراعظم  کے انتخاب کا پراسس شروع کرا دیا۔

جمعیت علماء اسلام نے وزیر اعظم کے انتخاب کا بائیکاٹ کر رکھا ہے اس لئے ان کا کوئی رکن پارلیمنٹ نہیں آیا۔

سردار اختر مینگل نے بھی ووٹنگ کے عمل کا بائیکاٹ کیا اور وہ ایوان میں اپنی نشست پر ہی بیٹھے رہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

گلیات میں ایک بار پھر برف باری کا سلسلہ شروع

گلیات میں ایک بار پھر برف باری کا سلسلہ شروع ہو گیا، سیاحوں کی سہولیات …