اتوار , ستمبر 13 2026
بریکنگ نیوز

گلیڈی ایٹر ٹاس جیت: یونائیٹڈ کی بیٹنگ جاری

پاکستان سپرلیگ ( پی ایس ایل ) کے 10ویں ایڈیشن کے آج کے 23ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ جاری ہے

دونوں ٹیموں کے درمیان ڈے اینڈ نائٹ میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے ٹاس جیت کربائولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

آج کے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان عماد وسیم انجری کے باعث میچ نہیں کھیل رہے ہیں اور ان کی جگہ سلمان علی آغا اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی کررہے ہیں

اسلام آباد یونائیٹڈ میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست پوزیشن برقراررکھنا چاہتی ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر میچ جیت پر 11پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست پوزیشن پر آسکتی ہے

اس میچ سے قبل پوائنٹس ٹیبل کے مطابق اسلام آباد یونائیٹد اب بھی 10پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست جبکہ لاہور قلندر دوسرے نمبر پر ہے

کوئٹہ گلیڈی ایٹر تیسرے نمبر پر ہے جبکہ کراچی کنگز چوتھے نمبر پر ہے

About Aftab Ahmed

Check Also

جونیئر ایشیا کپ سیمی فائنل میں کوریائی اور پاکستانی کھلاڑی موقی ٹریننگ بیس میں ہاکی میچ کھیلتے ہوئے

کوریا کی جونیئر ایشیا کپ سیمی فائنل میں پاکستان پر شاندار فتح

جنوبی کوریا نے 2026 مینز جونیئر ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کو …