google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست - UrduLead
ہفتہ , مئی 3 2025

اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 22ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹ سے ہرادیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے 144 رنز کا ہدف 17ویں اوورز میں حاصل کرلیا ہے۔

پشاور زلمی کی طرف سے معاذ صداقت نے 33 گیندوں پر 55 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان بابر اعظم نے 49 گیندوں پر 53 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

پشاور زلمی کی ابتدائی 3 وکٹ 38 رنز پر گرگئیں، مچل اوون 6، صائم ایوب 1 اور محمد حارث 13 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، چوتھی وکٹ پر کپتان بابر اعظم اور معاذ صداقت کے درمیان چوتھی وکٹ پر 102 رنز کی شراکت رہی۔

کائل مائرز، بین ڈی وارشز، نسیم شاہ اور رائلی میریڈتھ نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

پشاور زلمی کے 7 میچز کے بعد 6 پوائنٹس ہوگئے ہیں، دوسری طرف اسلام آباد یونائیٹڈ کے 7 میچز کے بعد 10 پوائنٹس ہیں۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 143 رنز بنائے اور پشاور زلمی کو 144 رنز کا ہدف دیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر صاحبزادہ فرحان 36 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ بین ڈی وارشز 33 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں کائل مائرز 18، شاداب خان 15، کولن منرو11 اور عماد وسیم 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئےجبکہ سلمان آغا 4، اعظم خان 8، سعد مسعود 1 اور نسیم شاہ 1 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

پشاور زلمی کی طرف سے محمد علی نے 3، لیوک ووڈ، الزاری جوزف، احمد دانیال ،صائم ایوب اور حسین طلعت نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پی ایس ایل میں آج اسلام آباد کا مقابلہ کوئٹہ سے ہوگا

پاکستان سپرلیگ ( پی ایس ایل ) کے 10ویں ایڈیشن کے آج کے 23ویں میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے