پیر , دسمبر 1 2025

پی ایس او منافع میں 42 فیصد کمی

پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے مالی سال 2024-25 کے پہلے نو ماہ میں 10.67 ارب روپے بعد از ٹیکس منافع (پی اے ٹی) ظاہر کیا ہے جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 42 فیصد کم ہے۔

یہ معلومات کمپنی کے مشترکہ مالیاتی بیان میں دی گئی ہیں، جو منگل کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو جاری کردہ ایک نوٹس میں شیئر کیا گیا ہے۔

کمپنی نے مالی سال 2023-24 کے پہلے نو ماہ میں 18.51 ارب روپے کا بعد از ٹیکس ریکارڈ کیا تھا۔

مالی سال 2024-25 کے پہلے نو ماہ میں کمپنی کا مجموعی منافع 73.69 ارب روپے رہا جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ 92.55 ارب روپے تھا۔

تاہم دیگر آمدنی میں اضافہ ہوا جو کہ گزشتہ سال کے 16.74 ارب روپے سے بڑھ کر اس سال 17.11 ارب روپے ہو گئی ہے۔

پی ایس او کے انتظامی اخراجات 19 فیصد اضافے کے ساتھ 6.42 ارب روپے تک پہنچ گئے جو مالی سال 2024 کے 9 ماہ میں 5.41 ارب روپے تھے۔

مالی سال 2025 ء کے 9 ماہ میں آپریشنز سے حاصل ہونے والا منافع 62.96 ارب روپے رہا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 82.01 ارب روپے تھا۔

مالی سال 2025 کے 9 ماہ میں کمپنی کا قبل از ٹیکس منافع 23.92 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 31.38 ارب روپے تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری تیار

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ کمی کے لیے ایک ابتدائی ورکنگ …