پیر , اگست 3 2026

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس

بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9 مئی کو ہوگا

اس حوالے سے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کو قرض پروگرام کی اگلی قسط جاری کرنے کےلیے مشن کی سفارشات کا جائزہ لیا جائے گا۔

آئی ایم ایف کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کےلیے رقم کی پہلی قسط جاری کرنے کی منظوری بھی اجلاس میں زیِر بحث آئے گی۔

موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے رقم کی منظوری ہوئی تو پاکستان کو تقریباً 70 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے۔

پاکستان کا دورہ کرنے والے وفد نے ای ایف ایف پروگرام کے تحت پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر فراہم کرنے کی سفارش کر رکھی ہے،

پاکستان کا دورہ کرنے والے جائزہ مشن نے 25 مارچ کو قرض کی اگلی قسط جاری کرنے کی سفارش کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی طرف سے سفارشات کی منظوری کی صورت میں 12 مئی تک یہ رقم پاکستان کو مل جائے گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

بجلی بلوں سے 1.866 ٹریلین روپے ٹیکس وصولی

ایف بی آر نے گزشتہ چار مالی سالوں میں بجلی کے بلوں کے ذریعے سیلز …