منگل , اکتوبر 14 2025

پاکستان بنگلا دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تاریخیں اوروینیوز فائنل

پاکستان بنگلا دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کی حتمی تاریخوں اوروینیوز کو فائنل کرلیا گیا ہے،

دونوں ممالک کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز 25 مئی سے 3 جون تک کھیلی جائیگی۔

ذرائع کے مطابق سیریز کے پہلے 2ٹی ٹوئنٹی میچز کی میزبانی فیصل آباد کو مل گئی،سیریز کے آخری 3میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 25 مئی کو کھیلا جائیگا،دوسرا 27 مئی کو شیڈول ہے،سیریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 30 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

پاکستان بنگلا دیش چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ یکم جون کو کھیلا جائے گا،سیریز کا آخری میچ 3 جون کو شیڈول ہے،پی سی بی جلد پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول جاری کرےگا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سمندری کیبل کی مرمت سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان

پی ٹی سی ایل کے مطابق بین الاقوامی کیبل کی مرمت کا کام آج صبح …