google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بھارت میں مخالفت کے باعث فلم ابیر گلال کےگانے یوٹیوب سے ہٹا دیے گئے - UrduLead
جمعرات , جون 12 2025

بھارت میں مخالفت کے باعث فلم ابیر گلال کےگانے یوٹیوب سے ہٹا دیے گئے

اداکار فواد خان اور وانی کپور کی فلم ابیر گلال مشکلات کا شکار ہے، پہلگام حملے کے بعد بھارت میں مخالفت کے باعث گانے یوٹیوب سے ہٹا دیے گئے۔

فواد خان کی بھارتی سنیما میں واپسی کی امیدوں پر پانی پھر گیا، جب کہ ان کی فلم ابیر گلال کو ریلیز سے چند ہفتے قبل ہی شدید تنازع کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے کے بعد پاکستان سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کے خلاف بھارت میں ایک بار پھر سخت ردِعمل سامنے آیا ہے۔

ابیر گلال کے 2 گانے خدایا عشق اور انگریزی رنگ رسیا اب یوٹیوب انڈیا پر دستیاب نہیں، ان گانوں کو فلم کے پروڈکشن ہاؤس اے رچر لینز انٹرٹینمنٹ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کیا گیا تھا، مگر اب بھارتی صارفین انہیں نہیں دیکھ سکتے،

ساتھ ہی معروف میوزک لیبل سارے گاما، جس کے پاس فلم کی موسیقی کے حقوق تھے، اس نے بھی اپنے یوٹیوب چینل سے یہ گانے ہٹا دیے ہیں۔

وانی کپور نے  22 اپریل کو اپنے انسٹاگرام پر فلم کی پروموشنل ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں وہ فواد خان کے ہمراہ نظر آتی ہیں، لیکن بعد میں انہوں نے یہ ویڈیو ڈیلیٹ کر دی،

اس عمل کو سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور BoycottVaaniKapoor# جیسے ہیش ٹیگز ٹرینڈ کرنے لگے۔

 موجودہ حالات میں فلم ابیر گلال کی ریلیز پر سیاہ بادل منڈلانے لگے ہیں، فلم کی ریلیز کی تاریخ 9 مئی 2025ء رکھی گئی تھی، مگر اب اس کی نمائش مشکوک ہو گئی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

PSX کا ایک لاکھ 25 ہزار پوائنٹس کا تاریخی سنگ میل عبور

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں …