ہفتہ , ستمبر 12 2026
بریکنگ نیوز

عبیر گلال: پہلا نغمہ ’خُدایا عشق‘ یوٹیوب پر ریلیز

ندوتوا کے غنڈوں کی دھمکیوں کو کسی خاطر میں نہ لاتے ہوئے پاکستانی اداکار فواد خان کی بھارتی فلم عبیر گلال میں وانی کپور کے ساتھ فلمایا گیا پہلا نغمہ ’خُدایا عشق‘ یوٹیوب پر ریلیز کردیا گیا۔

فواد خان کی جس فلم کا ان کے بھارتی اور پاکستانی مداحوں کو بے چینی سے انتظار ہے اس کا پہلا نغمہ یوٹیوب پر ریلیز کردیا گیا۔

فلم عبیر گلال کے گانے ’’خُدایا عشق‘‘ کو ارجیت سنگھ اور شلپا راؤ نے گایا ہے جب کہ اس کی مدھر موسیقی امیت ترویدی نے ترتیب دی ہے۔

گانے کے دل کو چھولینے والے الفاظ معروف نغمہ نگار کمار نے لکھے ہیں جب کہ اس کی عکس بندی برطانیہ میں ہوئی ہے۔

گانے میں فواد خان اور وانی کپور کے درمیان رومانوی کیمسٹری سے ظاہر ہوتا ہے کہ فلم جذباتی اور جاندار اداکاری سے سجی ہوگی۔

یاد رہے کہ یہ فلم 9 مئی 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جس کی کہانی ایسے دو اجنبیوں کے گرد گھومتی ہے جنہیں قسمت نے ملادیا اور وہ غیر متوقع طور پر محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔

فواد خان 9 سال بعد کسی بھارتی فلم میں نظر آئیں گے جس پر جہاں انھیں انتہاپسندوں کی جانب سے دھمکیاں ملیں تو وہیں بھارتی اداکاروں نے حمایت کا یقین دلایا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

خواتین ایشیا کپ سیمی فائنل میں دبئی اسٹیڈیم میں سری لنکن اور پاکستانی خواتین کرکٹرز میچ کے دوران

خواتین ایشیا کپ سیمی فائنل: سری لنکا کی پاکستان کے خلاف سنسنی خیز کامیابی، فائنل میں جگہ پکی

سری لنکا خواتین کرکٹ ٹیم نے خواتین ایشیا کپ سیمی فائنل میں پاکستان کو 4 …