
آئی سی سی وویمن ورلڈ کپ کوالیفائر کیلئے مہمان ٹیموں کے اعزاز میں پی سی بی نے شاہی قلعہ میں ایک تقریب کاانعقاد کیاگیا ہے ،
پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے معزز کھلاڑیوں اور آفیشلز کو شاہی قلعہ میں استقبال کیا
تقریب میں مہمان کھلاڑیوں کو شاہی قلعہ کے پرانی راویات کے مطابق نہ صرف خوش آمدید کہا بلکہ شاہی روایات کے مطابق تواضع بھی کی گئی ،
غیرملکی مہمان کھلاڑیوں نے مقامی موسیقی سے بھی لطف اندوز ہوئے ،
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے آئی سی سی ویمنز کوالیفائر کی 6 کرکٹ ٹیمز کی کھلاڑیوں اورآفیشلز کے اعزازمیں شاہی قلعہ میں تقریب کی گئی خواتین کھلاڑی شاہی قلعہ کی شاہی مہمان بن گئیں۔
پی سی بی کی جانب سے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرمیں شرکت کرنے والی تمام ٹیمزاورآفیشلز کے اعزاز میں شاہی قلعہ میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
شاہی قلعہ کی تقریب میں میزبان پاکستان، بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز، آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ اورتھائی لینڈ کی خواتین کھلاڑیوں، کوچنگ ومینجمنٹ سٹاف، میچ ریفریز، ایمپائرزاوردیگر آفیشلز بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے مہمان تھائی اور سکاٹش کھلاڑیوں نے پاکستان میں اپنے قیام پر خو شی کا اظہار کیا
پی سی بی کی طر ف سے ثقافتی ، موسیقی اور روایتی کھانوں کی بھی کھل کر تعریف کی
جبکہ پاکستانی وویمن کرکٹ ٹیم اور ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتانوں نے پنجابی کہاوت، جنے لاہور نے ویکھیا ۔۔۔او جمیانہیں(جس نے لاہور نہیں دیکھا ۔۔وہ پیدا ہی نہیں ہوا)