
اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔
پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) 10 کے دسویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی ٹیمیں کراچی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں جہاں یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے اور کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ پچ پر دراڑیں پڑی ہیں جس وجہ سے پہلے بولنگ کر رہے ہیں اور کراچی کیخلاف بنائے گئے پلان کے مطابق کھیلیں گے۔

شاداب خان نے بتایا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں اور محمد نواز اور ڈاروشیس کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔