
آئی سی سی ویمنزکرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرمیں پاکستان ٹیم اپنا چوتھا میچ آج( جمعرات) تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
جبکہ بنگلہ دیش وویمن ٹیم کا مقابلہ ویسٹ انڈیز وویمن ٹیم کے ساتھ لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن گرائونڈ پر کھیلا جائے گا
ڈے اینڈ نائٹ میچ قذافی سٹیڈیم لاہورمیں دوپہر2بجے شروع ہوگا،
پاکستان آخری میچ بنگلہ دیش کے خلاف 19 اپریل (ہفتہ) کوکھیلے گی۔
پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ اورویسٹ انڈیزکو پہلے تینوں میچزمیں شکست دے چکی ہے،
آئی سی سی وویمن ورلڈ کپ کوالی فائننگ رائوٹڈ میں 2 ٹاپ ٹیمز کوالیفائی کریں گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کوالیفائرمیں پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیزکو شکست دی تھی۔
پوائٹس ٹیبل پرپاکستانی وویمن اور بنگلہ دیش وویمن ٹیموں کے ، 6،6 پوائنٹس ہیں لیکن بنگلہ دیشن وویمن کرکٹ ٹیم کی بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر وہ سرفہرست ہیں ۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ محمد وسیم کی زیرنگرانی این سی اے میں تین گھنٹے تک بیٹنگ، باولنگ، فیلڈنگ کا پریکٹس سیشن کیا۔