قومی اسمبلی کے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ آج ہوگی۔
اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے مسلم لیگ (ن) کے رہنما ایاز صادق کا مقابلہ پی ٹی آئی کے سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے والے عامر ڈوگر سے ہوگا۔
دونوں رہنماؤں نے کاغذات سیکریٹری قومی اسمبلی جمع کرادیے تھے۔
دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر کے لیے پیپلزپارٹی کے غلام مصطفیٰ کا مقابلہ پی ٹی آئی کے جنیداکبر سے ہوگا۔
اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا، نیا اسپیکر منتخب ہونے کے بعد موجودہ اسپیکر راجا پرویز اشرف سبکدوش ہوجائیں گے۔
اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے منتخب ہونے کے بعد وزیراعظم کا الیکشن 3 فروری بروز اتوار کو ہوگا، وزیر اعظم کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے شہبازشریف اور پی ٹی آئی کے عمر ایوب مدمقابل ہیں۔