google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پی ٹی اے: آن لائن فراڈ پر 604 یو آر ایل بلاک - UrduLead
جمعہ , اپریل 18 2025

پی ٹی اے: آن لائن فراڈ پر 604 یو آر ایل بلاک

پی ٹی اے نے آن لائن فراڈ پر 604 یو آر ایل بلاک کردئیے۔ جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس مالیاتی فراڈ کے لیے استعمال ہورہے تھے۔

شہریوں کو جعلی بینک اکاؤنٹس میں رقم جمع کرانے کے لیے ورغلایا جاتا تھا۔

ایس ای سی پی اور اسٹیٹ بینک نے ای پورٹل کے ذریعے جعلی اکاؤنٹس کی نشاندہی کی تھی۔ آن لائن فراڈ پر پی ٹی اے نے 604 یو آر ایل بلاک کردیئے۔ 

دستاویز کے مطابق سرکاری ادارے ای پورٹل کے ذریعے پی ٹی اے کو شکایات بھیجتے ہیں۔

پی ٹی اے نے سوشل میڈیا کمپنیوں پر مالیاتی فراڈ میں ملوث اکاؤنٹس بلاک کرنے کیلئے زور دیا۔

مطالبہ کیا کہ بار بار خلاف ورزی کرنے والوں کے اکاؤنٹس مستقل بلاک کئے جائیں۔

مالیاتی فراڈ میں ملوث افراد کی نشاندہی اور انکے کیخلاف کارروائی میں تکنیکی و قانونی رکاوٹیں درپیش ہیں۔

جعلی شناخت اور وی پی این کا استعمال مالیاتی فراڈ میں ملوث اکاؤنٹس کی شناخت میں بڑی رکاوٹ ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پنجاب میں پاکستان کی پہلی اے آئی یونیورسٹی بنا رہے ہیں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پاکستان کی پہلی اے آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے