google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پنجابی فلم ’’اکال‘‘ کل پاکستان سمیت دنیا کے 15 سے زائد ممالک میں ریلیز - UrduLead
جمعرات , اپریل 17 2025

پنجابی فلم ’’اکال‘‘ کل پاکستان سمیت دنیا کے 15 سے زائد ممالک میں ریلیز

معروف انڈین پنجابی فنکار گپی گریوال کی بطورڈائریکٹر،رائٹر،پروڈیوسر اورایکٹر بڑے بجٹ کی ایکشن پنجابی فلم ’’اکال‘‘کل پاکستان اوربھارت سمیت دنیا کے پندرہ سے زائد ممالک میں ریلیز ہوگی۔

مہاراج رنجیت سنگھ کے حوالے سے اس فلم کے نمایاں فنکاروں میں گپی گریوال کے علاوہ نمرت کھیرا،اپندردیپ سنگھ،نکیتن دھیر،گرپریت سنگھ،مٹاوشیشت،پرنس کنول جیت سنگھ اورشنداگریوال شامل ہیں۔

لاہور کے مقامی ہوٹل میں پاکستانی میڈیا سے ویڈیوکانفرنس کے ذریعے گفتگوکرتے ہوئے گپی گریوال اور گرپریت گھگی نے کہا کہ یہ فلم 9 سال قبل 2016 میں لکھ لی تھی لیکن چونکہ اس کے لئے بہت بڑا بجٹ درکارتھا جو اس وقت ہمارے پاس نہیں تھااس لیے اس وقت نہیں بن سکی، اب یہ فلم مکمل کی ہے۔

گپی گریوال نے کہاکہ  یہ ایک تاریخی کردار پر مبنی فکشن فلم ہے جس پر بہت زیادہ محنت کی گئی ہے یہ چونکہ روٹین اور کامیڈی سے ہٹ کر ایک بڑی فلم ہے

ہمیں اس سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ ہیں یہ فلم دیکھنے والوں کوضرور پسند آئے گی،اس فلم کودھرماپروڈکشنز اورہمبل موشن پکچرزکے بینرتلے ریلیزکیاجارہاہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پولیس نےعمران خان سے ملنے والے رہنماؤں اور بہنوں کو حراست میں لینے کے کچھ دیر بعد چھوڑ دیا

راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے