منگل , جون 16 2026

ایشیا کپ: پاکستان سمیت چھ ٹیموں کی شرکت کی تصدیق

ایشین ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام ہونے والے ایشیا ہاکی کپ کے میزبان کا باقاعدہ طور پراعلان کر دیا گیا ہے جس میں پاکستانی ٹیم کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

ایشیا ہاکی کپ 29 اگست سے 7 ستمبر تک راج گڑھ، بھارت میں ہوگا۔

ایشین ہاکی فیڈریشن کے اعلامیے کے مطابق ایشیا کپ میں چھ ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے جس میں بھارت، پاکستان، جاپان، کوریا، چین اور ملائیشیا شامل ہیں۔

مزید دو ٹیمیں 17 ستمبر سے جکارتہ میں شیڈول اے ایچ ایف کپ کے ذریعے ایشیا کپ میں کوالیفائی کریں گی۔

ایشیا ہاکی کپ کی فاتح ٹیم اگلے برس ہاکی ورلڈکپ میں براہ راست جگہ بنا سکے گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

فیفا ورلڈ کپ: جرمنی کی شاندار فتح

نیدرلینڈز اور جاپان کا سنسنی خیز مقابلہ برابر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ مرحلے …