پیر , دسمبر 1 2025

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری

کوئٹہ، چاغی اور دالبندین سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش نے تباہی مچادی، نوکنڈی میں کئی گھنٹے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

طوفانی بارش کے باعث ندی نالوں میں طیغانی سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی سندھ، پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں آج آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

یکم اور 2 مارچ کو اسلام آباد، مری، گلیات، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

کراچی میں جمعے کو بادل برسنے کا امکان ہے، کہیں کہیں موسلادھار بارش  بھی ہوسکتی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

13 حلقوں کے ضمنی انتخابات: ن لیگ کو غیر سرکاری نتائج میں واضح برتری

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق، پاکستان مسلم لیگ ن (ن لیگ) نے …