منگل , اکتوبر 14 2025

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں میدان میں روزہ افطار

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی نیوزی لیںڈ کیخلاف سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں افطار کرنے کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

آکلینڈ میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کے پانچویں اوور میں روزہ افطار کیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئیں۔

اذان کے وقت امپائرز نے کچھ دیر کیلئے میچ روک دیا تاکہ کھلاڑی روزہ افطار کرسکیں۔

اس موقع پر تمام کھلاڑیوں کو روزہ افطار کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس پر فینز کی جانب سے انہیں سراہا جارہا ہے۔

دوسری جانب میچ کے پہلے اوور میں حارث رؤف کو شاندار کیچ تھامنے پر انہیں صارفین سپر مین کہہ کر پکار رہے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاک افغان کشیدگی شدت اختیار کرگئی، طورخم بارڈر دوبارہ بند

گزشتہ رات فائرنگ کے بعد سرحد پر کشیدگی، تجارتی و مسافرانہ آمدورفت معطل، دوطرفہ تعلقات …