google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 وزیراعظم سعودی عرب کے دورے پر روانہ - UrduLead
پیر , مئی 5 2025

وزیراعظم سعودی عرب کے دورے پر روانہ

وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے۔

وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اور سینئر حکام شامل ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف آج سے سعودی عرب کا چار روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔

دورے کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات اور دوطرفہ تعاون اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

تجارت کے فروغ، مختلف شعبوں میں شراکت داری اور وسیع تر اقتصادی تعاون پر بات چیت ہوگی۔

عالمی اور علاقائی امور بھی زیرغور آئیں گے۔ غزہ کی صورت حال اور امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز پر بھی بات ہوگی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور دیگر اہم وفاقی وزراء بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا آج اعلان

سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں …