
پاکستان اسٹاک ایکسچینج نےڈھائی ماہ بعد بلند ترین سطح کا ریکارڈ توڑ دیا،اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دوران ٹریڈنگ چھ سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
آج اسٹاک مارکیٹ نے117610پوائنٹس کی نئی بلندترین سطح کوچھولیا،ہنڈریڈ انڈیکس کی609پوائنٹس بڑھ کر117610پوائنٹس پرٹریڈ کررہی ہے۔

3جنوری کواسٹاک مارکیٹ1لاکھ17ہزار586پوائنٹس کی بلندترین سطح پربندہوئی،23مارچ کوبجلی کی قیمت میں8روپےکمی کا اعلان بھی متوقع ہے۔