
رحیم یارخان، فیصل آباد، حافظ آباد سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش ہوئی جبکہ آزاد کشمیر میں بھی بارش برسی۔
آج ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔
ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔
استور میں بر ف باری کی وجہ سے بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔
آزاد کشمیر کی وادیٔ نیلم میں بارش اور برف باری سے سردی کی شدت برقرار ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں میدانی علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے بلند و بالا پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
دوسری جانب کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
شہرِ قائد میں کم سے کم درجۂ حرارت22.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں شمال مشرق کی سمت سے 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 61 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔ مری،گلیات اور گرد و نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی برفباری اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، بھکر، لیہ، نورپورتھل، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سا ہیوال اور شیخوپورہ میں چند مقاما ت پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ملتان، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان اور بہاولپور میں تیز ہوائیں چلنے اور چند مقاما ت پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہونے کی توقع ہے۔
چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، نوشہرہ، صوابی، مردان، بونیر، پشاور، کوہاٹ، کرک، بنوں، ڈیرہ اسما عیل، باجوڑ، مہمند، کرم، خیبر اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند و بالاپہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیاگیا ہے۔
سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے تاہم کوئٹہ، زیارت، چمن، لورا لائی، سبی، قلعہ عبد اللہ، قلعہ سیف اللہ، قلات، موسی خیل، ژوب اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش کی توقع ہے۔
آج کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے جبکہ کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ درمیانی سے تیز بارش اور برفباری کا بھی امکان ہے۔