google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستان نیوزی لینڈ سیریز: ٹی ٹونٹی پہلا میچ کل کھیلا جائے گا - UrduLead
منگل , اپریل 29 2025

پاکستان نیوزی لینڈ سیریز: ٹی ٹونٹی پہلا میچ کل کھیلا جائے گا

پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا۔

اس حوالے سے قومی ٹیم نے گزشتہ روز تربیتی کیمپ میں بیٹنگ باولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی گزشتہ روز،کرائسٹ چرچ میں پاکستان ٹیم نے پہلا ٹریننگ سیشن کیا۔

قومی ٹیم ٹی ٹونٹی سکواڈ کی ہیگلے اوول میں پریکٹس ایک سیشن کیا ،بیٹرز اور باولرز نے نیٹ میں پریکٹس کی کھلاڑیوں نے پریکٹس سے پہلے ایکسرسائز ڈرلز میں حصہ بھی لیا، قومی ٹیم آج پریکٹس شروع کرے گی۔

پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آغاز ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ سے ہو گا، پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ میں موجود ہے اوروہ میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی اورتین ایک روزہ انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

پاکستان ٹیم کی قیادت سلمان آغا کر رہے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم مائیکل بریسویل کی قیادت میں میدان میں اترے گی، دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 مارچ کو یونیورسٹی اوول، ڈونیڈن میں کھیلا جائیگا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ُپی ٹی آئی کی بھارت کے خلاف حکومتی اقدامات کی حمایت

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کہتے ہیں کہ آج اگر بانی سے ملاقات …