منگل , مارچ 17 2026

محسن نقوی نے میچ فیس کم کرنے سے روک دیا

نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں ڈومیسٹک کرکٹرز کی میچ فیس کم ہونے کا نوٹس لے لیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی میچ فیس کم کرنے سے روک دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کھیلنے والے ڈومیسٹک کرکٹرز کے معاوضے کم کرنے سےمنع کر دیا گیا ہے،

چیئرمین پی سی بی نے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ کو اس حوالے سے ہدایات جاری کر دیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑیوں کی میچ فیس پر فوری نظرِ ثانی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈومیسٹک کرکٹ کی میچ فیس کم ہونے کی خبر نشر کی تھی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

خلیج جنگ: ہرمز بندش سے جی ڈی پی متاثر

ایران کشیدگی بڑھی تو خلیجی معیشت کو 1990 کے بعد بڑا دھچکا لگ سکتا ہے …