google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی  - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی 

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات مطابق خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان ، شمالی بلو چستان اور بالائی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،اس کے علاوہ باغوں کےشہرمیں بارش برسانےوالاسسٹم داخل ہو گیا ہے،محکمہ موسمیات نےابررحمت برسنےکی نویدسنادی۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں 16مارچ تک وقفےوقفےسےبارش ہوگی،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،لاہورآلودہ ترین شہریوں کی فہرست میں پہلےنمبرپرموجود ہے۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے،شہر میں گزشتہ روز سے موسم آج قدر بہتر رہنے کی امیدہے،

شہر کا موجودہ درجہ حرارت 25ڈگری ہے،شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36ڈگری ہے،شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مغرب سمت سے 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی ہلکی رفتار سے ہوائیں چلیں گی ،ہوا میں نمی کا تناسب 70 سے80 فیصدکے درمیان ہے۔

دوسری جانب چلاس شہر اور گرد و نواح میں ہلکی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، دیامر کے دورافتادہ اور مضافاتی علاقوں میں بارش کے ساتھ برفباری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

بابوسر ٹاپ، بٹوگاہ ٹاپ، نانگا پربت، دیامر اور کوہستان میں بارشوں کا سلسلہ تھمنے کے بعد دوبارہ شروع ہو چکا ہے۔

پولیس نے مسافروں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی ہے، وادی لیپہ ریشیاں روڈ بارش اور برف باری اور گلیشیئر گرنے کی وجہ سے بند ہے،

پاک فوج کے تعاون سے محکمہ شاہرات کی تین مشینیں روڈ کلیئر کرنے میں مصروف ہیں۔

بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، زیارت ،پشین، کوژک ٹاپ، شیلاباغ اور  قلعہ عبداللہ میں بارش و ژالہ باری سے موسم مزید سرد ہوگیا،

خیبرپختونخوا میں پشاور ،سوات،  مینگورہ اور شمالی وزیرستان میں بھی بارش کے باعث موسم سرد ہوگیا ہے۔

آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسے جب کہ گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔  

محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبرپختونخوا، کشمیر ،گلگت بلتستان، شمالی بلوچستان اوربالائی پنجاب میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ثناء جاوید اور شعیب ملک کی گیم شو میں نوک جھونک وائرل

پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید اور کرکٹر شعیب ملک کی نجی ٹی وی کے گیم شو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے