google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 عمرایوب اورعلیمہ خان بھی جےآئی ٹی میں طلب - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

عمرایوب اورعلیمہ خان بھی جےآئی ٹی میں طلب

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب اور علیمہ خان کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے سے متعلق جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے 2 رہنماؤں کو طلبی کے نوٹس جاری کردیے، نوٹس وصول کرنے والوں میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کی جانب سے علیمہ خان کو آج 12 مارچ 2025 کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو جے آئی ٹی نے کل 13 مارچ 2025 کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا ہے۔

جے آئی ٹی کے پاس طلب کیے جانے والے رہنماؤں کے حوالے سے شواہد موجود ہیں جن کی بنیاد پر بانی پی ٹی آئی کی بہن اور عمر ایوب کو کو طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی کی سربراہی اسلام آباد پولیس کے آئی جی کر رہے ہیں، جے آئی ٹی الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے ایکٹ 2016 کے سیکشن کے تحت تشکیل دی گئی ہے۔

دوسری جانب منفی پروپیگنڈے میں ملوث پی ٹی آئی کے 25 افراد جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئے۔ پیش ہونے والوں میں سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ، رؤف حسن، شاہ فرمان، اسد قیصر، پی ٹی آئی ویمن ونگ کی صدر کنول شوذب سمیت دیگر شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی تمام 25 افراد سے شواہد کی بنیادی پر تحقیقات کر رہی ہے۔ نوٹس میں تمام افراد کو متنبہ کیا گیا تھا کہ وہ اس معاملے میں اپنی پوزیشن واضح کریں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ثناء جاوید اور شعیب ملک کی گیم شو میں نوک جھونک وائرل

پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید اور کرکٹر شعیب ملک کی نجی ٹی وی کے گیم شو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے