google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ثناء جاوید اور شعیب ملک کی گیم شو میں نوک جھونک وائرل - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

ثناء جاوید اور شعیب ملک کی گیم شو میں نوک جھونک وائرل

پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید اور کرکٹر شعیب ملک کی نجی ٹی وی کے گیم شو میں جیت کے بعد دلچسپ نوک جھونک وائرل ہو گئی۔

ثناء جاوید اور شعیب ملک نے 2024ء کے آغاز میں شادی کی اور ان کی شادی کا اعلان مداحوں کے لیے کسی حیرت سے کم نہیں تھا۔

تمام تر تنقید اور تنازعات کے باوجود یہ جوڑی اپنی بہترین ہم آہنگی اور خوش گوار ازدواجی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کرتی رہی ہے۔

ثناء جاوید اور شعیب ملک نے ایک سال کے وقفے کے بعد گیم شو میں ایک ساتھ شرکت کی، جہاں شعیب ملک کی ٹیم نے شاندار فتح حاصل کی، جس کے بعد دونوں کے درمیان ایک دلچسپ اور مزاحیہ نوک جھونک دیکھنے کو ملی۔

ثناء جاوید نے شعیب ملک کی جیت کا کریڈٹ خود لیتے ہوئے کہا کہ میری خوش قسمتی کی وجہ سے شعیب ملک نے کامیابی حاصل کی ورنہ وہ ہارنے والے تھے۔ 

دوسری طرف شعیب ملک نے اپنی محنت اور لگن کو جیت کی اصل وجہ قرار دیا، لیکن ثناء جاوید نے ان کی یہ وضاحت ماننے سے انکار کر دیا اور پورے اعتماد کے ساتھ کہا کہ میری ہی وجہ سے یہ فتح ممکن ہوئی ہے۔

یہ دلچسپ گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے اور مداحوں کی جانب سے اس پر ملے جلے ردِعمل سامنے آ رہے ہیں۔ 

کچھ لوگ اس جوڑی کی کیوٹ کیمسٹری کو پسند کر رہے ہیں، جبکہ کچھ صارفین ان پر تنقید کر رہے ہیں۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ ثناء اور شعیب کی کیمسٹری لاجواب ہے، دونوں بہت پیارے لگ رہے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

عمرایوب اورعلیمہ خان بھی جےآئی ٹی میں طلب

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے