جمعہ , ستمبر 11 2026
بریکنگ نیوز

پی ٹی آئی کے 25 افراد دوبارہ طلب

سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پروپیگنڈے کے کیس میں جوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم (جے آئی ٹی)  نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 25 افراد کو دوبارہ طلب کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے 25 افراد کو طلب کیا تھا، بیرسٹر گوہر، رؤف حسن اور شاہ فرمان جی آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے۔

جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے 5 گھنٹے تفتیش کی، شاہ فرمان نے جے آئی ٹی کے سامنے نامناسب رویہ اختیار کیا، جے آئی ٹی نے شاہ فرمان سے کچھ اضافی اور سخت سوالات بھی کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں اور سوشل میڈیا ٹیم کو11 مارچ کو دوبارہ طلب کیا گیا ہے،

11 مارچ کو سلمان اکرم راجا، رؤف حسن، فردوس شمیم نقوی، خالد خورشید، اسلم اقبال، حماد رضا، عون عباس، عالیہ حمزہ، شہباز شبیر  کو طلب  کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص، کنول شوذب، تیمور سلیم ، اسد قیصر، شاہ فرمان، آصف رشید، محمد ارشد، صبغت اللّٰہ ورک، اظہر مشوانی، نعمان افضل کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

جبران الیاس، سلمان رضا، ذلفی بخاری، موسیٰ ورک اور علی ملک کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے، ان افراد کیخلاف تحقیقات ریاست مخالف پروپیگنڈے کے حوالے سے کی جارہی ہیں۔

جے آئی ٹی الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ 2016 کے سیکشن 30 کے تحت تشکیل دی گئی تھی، جس کا مقصد قانون کے مطابق ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی تجویز کرنا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پی ایم اینڈ ڈی سی کے صدر ڈاکٹر رضوان تاج MDCAT 2026 کے انتظامات سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے

MDCAT 2026 کی شفاف اور منظم انعقاد کے لیے پی ایم اینڈ ڈی سی صدر کا وائس چانسلرز اور صوبائی حکام کے ساتھ اجلاس

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) کے صدر پروفیسر ڈاکٹر رضوان …