منگل , جولائی 28 2026

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی برتری کم کر دی

شان مسعود کی ذمہ دارانہ اننگز

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے پراعتماد بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھیل کے اختتام تک تین وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنا لیے۔ کپتان شان مسعود 88 رنز کے ساتھ سنچری کے قریب جبکہ سلمان علی آغا بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان کو اننگز کے آغاز میں اس وقت دھچکا لگا جب اوپنر اذان اویس صرف ایک رن کے مجموعی اسکور پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ تاہم اس کے بعد امام الحق اور شان مسعود نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے دوسری وکٹ کے لیے 155 رنز کی شاندار شراکت قائم کر کے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کر دی۔

امام الحق 63 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے، جبکہ کپتان بابر اعظم 23 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ دن کے اختتام پر شان مسعود 88 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے اور ان کی نظریں ٹیسٹ سنچری مکمل کرنے پر مرکوز ہیں۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 311 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ میزبان ٹیم نے پہلے روز کے اسکور میں مزید اضافہ کیا، تاہم پاکستانی باؤلرز نے نچلے درجے کی بیٹنگ لائن کو زیادہ دیر مزاحمت کا موقع نہ دیا۔

پاکستان کی جانب سے محمد علی سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ تجربہ کار فاسٹ باؤلر محمد عباس نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ ان دونوں کی مؤثر باؤلنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز کو بڑے اسکور سے روکنے میں کامیابی ملی۔

پاکستان اب بھی پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کے اسکور سے 112 رنز پیچھے ہے اور تیسرے روز شان مسعود اور سلمان علی آغا پر انحصار ہوگا کہ وہ اننگز کو آگے بڑھاتے ہوئے ٹیم کو برتری دلانے کی کوشش کریں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

یوفون کو “e&” برانڈ بنانے کی تجویز مؤخر

حکومت نے قانونی رائے طلب کر لی حکومت نے مبینہ طور پر یوفون اور ٹیلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے