پیر , اگست 3 2026

اپوزیشن الائنس کا اجلاس آج طلب 

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے بتایا ہے کہ آج اسلام آباد میں گرینڈ اپوزیشن الائنس کا اجلاس طلب کیا ہے۔

پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ اجلاس میں الائنس کا باضابطہ آئین بنایا جائے گا۔

 سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اس وقت ملک معاشی مشکلات اور دہشت گردی سے دوچار ہے، ملک کو ان مسائل سے نکالنے کے لیے تمام اپوزیشن جماعتوں کو متحد ہونا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت کی ہر لحاظ سے کارکرگی صفر ہے۔

اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ ہماری تحریک کامیاب ہو گی، تمام رکاوٹیں عبور کریں گے، مینڈیٹ چور وفاقی حکومت کو ملکی مسائل کی کوئی فکر نہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

 ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کا آغاز ہو …