google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری مسترد کر دی - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری مسترد کر دی

صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری مسترد کر کے واپس بھیج دی۔

ذرائع ایوان صدر کے مطابق پہلے خواتین اور اقلیتوں کی نشستوں کو مکمل کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق صدر عارف علوی کو 5 دن پہلے وزارتِ پارلیمانی امور نے سمری بھیجی تھی۔

ذرائع کے مطابق صدر کا کہنا تھا کہ ایوان ابھی مکمل نہیں، کچھ مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔

اس معاملے پر نگراں وفاقی حکومت کا مؤقف ہے کہ آرٹیکل91 کی دفعہ 2 کے تحت 21 دن تک اجلاس بلانا لازمی ہے، صدر اجلاس نہیں بھی بلاتے تو 29 فروری کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہر صورت ہو جائے گا۔

نگراں وفاقی حکومت کا مؤقف ہے کہ 29 فروری کو ہونے والا اجلاس آئین کے عین مطابق ہو گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …