google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 902 پوائنٹس کا اضافہ - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 902 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے روز ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران کاروبار میں زبردست تیزی کا رجحان ہے، آج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 902 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق کے ایس ای-100 انڈیکس 902 پوائنٹس یا 1.44 فیصد اضافے کے بعد 63 ہزار 717 تک جاپہنچا، جو گزشتہ روز 62 ہزار 815 پر بند ہوا تھا۔

اسٹاک ایکسیچنج میں تیزی نئے حکومتی ڈھانچے کے حوالے سے وضاحت کی وجہ سے ہوئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز بھی انڈیکس میں 901 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔

اسی طرح 21 فروری کو پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے حکومت سازی پر اتفاق کے بعد آج اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار رہا تھا، اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1094 پوائنٹس بڑھ گیا تھا۔

سیاسی جماعتوں کے درمیان حکومت کی تشکیل پر اتفاق کی خبروں کے بعد مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی ہے۔

سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاق کے بعد نئی حکومت کی تشکیل کے حوالے سے صورتحال واضح ہونے پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

نئی حکومت کے حوالے سے گزشتہ رات صورتحال واضح ہونے کے بعد اسٹاک ایکسیچنج کا آغاز مثبت ہوا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

نیشنل بینک ملازمین کو دیے گئے قرضوں کی ریکوری کی تحقیقات شروع

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کی …