پیر , اکتوبر 13 2025

چیمپیئنز ٹرافی: انگلینڈ کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 352 رنز کا ہدف

چیمپئنز ٹرافی گروپ بی کے اہم میچ میں انگلینڈ نے بین ڈکٹ کی شاندار 165 رنز اننگز کی بدولت آسٹریلیا کو جیت کے لیے 352 رنز کا بڑا ہدف دے دیا۔ 

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ 68، بٹلر 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، آسٹریلیا کے ڈوارسوئس نے تین، زیمپا اور لبوشین نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ 

انگلینڈ نے چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف دیا ہے۔

مقررہ 50 اوورز میں انگلینڈ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 351 رنز بنائے۔

ٹاس جیت کر آسٹریلین کپتان کا کہنا تھا کہ ہم پہلے فیلڈنگ کریں گے۔جب ہم پریکٹس کر رہے تھے تو گراؤنڈ میں نمی تھی، اسٹیو اسمتھ نے کہاکہ پچ سے سوئنگ مل سکتا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سینیٹر انوشہ رحمان پنجاب کی سینئر ایڈوائزر مقرر

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سینیٹر …