google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 آئندہ بجٹ میں کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

آئندہ بجٹ میں کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز

وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال26-2025 کے لیے بجٹ میں کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کے ساتھ آئندہ مذاکرات کے دوران اس حوالے سے ابتدائی مسودے پر بات ہو گی۔  

کاربن لیوی عائد کرنے کے لیے آئی ایم ایف کی جانب سے تجاویز فراہم کی جائیں گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 24 سے 28 فروری تک آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد وفاق اور صوبوں کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔

آئی ایم ایف وفد اور حکومت کے درمیان گرین بجٹنگ، کلائمیٹ سپینڈنگ، ٹیگنگ، ٹریکنگ اور رپورٹنگ پر مذاکرات ہوں گے۔

وزارت خزانہ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مذاکرات میں کاربن لیوی عائد کرنے، الیکٹریکل وہیکل اور سبسڈی پر بھی بات چیت ہو گی۔  

آئی ایم ایف وفد آئندہ بجٹ میں گرین بجٹنگ کو وسیع کرنے کے لیے تجاویز بھی دے گا۔

واضح رہے کہ  آئی ایم ایف وفد کل پاکستان پہنچ جائے گا جب کہ پرسوں سے مذاکرات شروع ہوں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ایس آئی ایف سی حکام کی آئی ایم ایف کے وفد کو بریفنگ

آئی ایم ایف حکام کی وزارتِ خزانہ اور ایس آئی ایف سی حکام سے ملاقات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے