جمعرات , جنوری 29 2026

بجلی کے نرخوں میں 1 روپے 23 پیسے فی یونٹ تک کمی

حکومت نے  بجلی کے نرخوں میں 1 روپے 23 پیسے فی یونٹ تک کمی کردی۔ 

اس سلسلے میں جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری تقیسم کار کمپنیوں ( ڈسکوز) کے صارفین کیلیے فی یونٹ 1 روپے 22 پیسے جبکہ کے الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی کی فی  یونٹ قیمت میں 1 روپے 23  پیسے کی کمی کی گئی۔

قیمتوں میں کمی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں  کی گئی ہے، سرکاری ڈسکوز کے صارفین کیلیے ماہ دسمبر کے ایف سی اے کی مد میں جبکہ کے الیکٹرک صارفین کیلیے ماہ نومبر کے ایف سی اے کی مد میں بجلی سستی کی گئی ہے۔ 

 نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے قیمت میں کمی کا اطلاق فروری کے بلوں پر ہوگا۔ 

About Aftab Ahmed

Check Also

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم فروری 2026 سے نمایاں اضافے کا امکان …