google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اپنی کنڈیشن میں پاکستان ایک مشکل ٹیم ہے: ہینرک کلاسین - UrduLead
اتوار , اپریل 27 2025

اپنی کنڈیشن میں پاکستان ایک مشکل ٹیم ہے: ہینرک کلاسین

جنوبی افریقا کے بیٹر ہینرک کلاسین کا کہنا ہے کہ اپنی کنڈیشن میں پاکستان ایک مشکل ٹیم ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی توجہ ٹرائی سیریز پر ہے، ہم نے گزشتہ میچ میں نئے پلیئرز کھلائے، ان کھلاڑیوں نے اچھا پرفارم کیا۔

ہینرک کلاسین کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف کھیل کر تجربہ ملا، ہمارے کھلاڑی کل رات یہاں پہنچے ہیں، اگلا میچ ہمارے لیے اہم ہے، پاکستان سے ابھی حال ہی میں ہم نے میچ کھیلا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس سے پہلے بھی پاکستان آچکے ہیں، یہاں کی کنڈیشن تھوڑی مختلف ہیں، ہمارا آج ٹریننگ سیشن ہے، ہم کنڈیشن دیکھیں گے۔

جنوبی افریقا کے بیٹر کا کہنا ہے کہ بس پلان یہ ہے کہ وکٹ پر زیادہ وقت گزاروں، مجھے زیادہ کچھ تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

ہینرک کلاسین نے یہ بھی کہا کہ اینالسٹ سے بیٹھ کر پلان بنائیں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پی ایس ایل :10پشاور زلمی کا ٹاس جیت کربائولنگ کا فیصلہ

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل ) کے 10ایڈیشن کے آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں پشاور …