پیر , اکتوبر 13 2025

ٹک ٹاک نے امریکا میں پابندی پر صارفین تک پہنچنے کا نیا راستہ

ٹک ٹاک نے کہا ہے کہ وہ امریکا میں پابندیوں سے بچنے کی کوشش میں امریکا میں اینڈرائیڈ صارفین کو اپنی ویب سائٹ پر پیکیج کٹس کے ذریعے ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے اور اس سے منسلک ہونے کی اجازت دے رہا ہے۔

ایپل اور گوگل نے اپنے ایپ اسٹورز پر ٹک ٹاک کو اس وقت سے بحال نہیں کیا ہے جب سے 19 جنوری کو ایک امریکی قانون نافذ ہوا تھا

جس کے تحت ایپ کے چینی مالک بائٹ ڈانس کو ایپ قومی سلامتی کی بنیاد پر فروخت کرنا ہے یا پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جنہوں نے قانون کے نفاذ کے اگلے ہی دن عہدہ سنبھالا، نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے جس میں قانون کے نفاذ میں 75 دن کی تاخیر کی درخواست کی گئی تھی۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ٹک ٹاک کی خریداری پر متعدد لوگوں سے بات چیت کر رہے ہیں اور ممکنہ طور پر اس ماہ ایپ کے مستقبل کے بارے میں کوئی فیصلہ کریں گے جس کے تقریباً 170 ملین امریکی صارفین ہیں۔

صدر نے پیر کو ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے جس میں سال کے اندر اندر ایک خودمختار ویلتھ فنڈ بنانے کا حکم دیا گیا تھا جس کے بارے میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ ممکنہ طور پر ٹک ٹاک خرید سکتا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سام سنگ کا نیا فولڈ ایبل فون ’Galaxy Z Fold 7 W26‘ چین میں 11 اکتوبر کو لانچ

نیا ماڈل پتلا، ہلکا، اور طاقتور فیچرز سے لیس ہوگا، ٹری فولڈ فون پر بھی …