جمعہ , ستمبر 11 2026
بریکنگ نیوز

اسٹاک ایکسچینج میں ڈھائی ہزار پوائنٹس کی کمی سے شدید مندی

اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار ہے، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس ڈھائی ہزار پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 10 ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار ہے، جمعرات کو کاروبار کے آغاز سے مندی رہی، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 2500 پوائنٹس کی کمی آگئی اور انڈیکس ایک لاکھ 9 ہزار 400 کی نفسیاتی حد تک آگیا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تاریخی بلندی پر پہنچنے کے بعد سے مارکیٹ میں سیلنگ پریشر برقرار ہے، سرمایہ کار ریئل اسٹیٹ سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کررہے ہیں،

امریکی صدر کی جانب سے چین، میکسیکو اور کینیڈا پر ٹیرف کے نفاذ سے بھی مارکیٹ میں دباو برقرار ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان اور سری لنکا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں کی تصاویر اور سیمی فائنل میچ کی تفصیلات دکھانے والا پوسٹر

پاکستان سری لنکا سیمی فائنل: خواتین ایشیا کپ میں فائنل تک رسائی کی جنگ آج دبئی میں

خواتین ٹی20 ایشیا کپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں آج پاکستان اور سری لنکا …