ہفتہ , ستمبر 12 2026
بریکنگ نیوز

ہانیہ عامر کی پوسٹ بھارتی ویب سائٹ کے فرنٹ پیچ پر

پاکستان کی معروف و شوخ اداکارہ ہانیہ عامر کی معمولی سی بات اور سوشل میڈیا پوسٹ کو بھی بھارتی میڈیا جگہ دینے لگا۔

بھارت کی ایک مشہور نیوز ویب سائٹ نے ہانیہ عامر کی سوشل میڈیا پوسٹ کو اپنی ویب سائٹ کے فرنٹ پیچ پر جگہ دی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر صرف اپنی تصاویر پوسٹ کی تھیں،

انہوں نے کوئی خاص پیغام یا بیان جاری نہیں کیا تھا پھر بھی بھارتی ویب سائٹ نے اسے فرنٹ پیج پر جگہ دی۔

دوسری جانب ہانیہ عامر کی اس پوسٹ کو ہمیشہ کی طرح خوب پسند کیا گیا اور سیکڑوں صارفین نے کمنٹ سیکشن میں اداکارہ کی تعریف بھی کی۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر کی اداکاری اور ان کی خوبصورتی کے سیکڑوں مداح اور معترف پاکستان کی طرح بھارت میں بھی موجود ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

خواتین ایشیا کپ سیمی فائنل میں دبئی اسٹیڈیم میں سری لنکن اور پاکستانی خواتین کرکٹرز میچ کے دوران

خواتین ایشیا کپ سیمی فائنل: سری لنکا کی پاکستان کے خلاف سنسنی خیز کامیابی، فائنل میں جگہ پکی

سری لنکا خواتین کرکٹ ٹیم نے خواتین ایشیا کپ سیمی فائنل میں پاکستان کو 4 …