google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 9 کروڑ کی ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے کےمرکزی ملزم سی ٹی ڈی اہلکار گرفتار - UrduLead
اتوار , اپریل 27 2025

9 کروڑ کی ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے کےمرکزی ملزم سی ٹی ڈی اہلکار گرفتار

کراچی میں 9 کروڑ کی ڈیجیٹل کرنسی ڈکیتی کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، مرکزی ملزم سی ٹی ڈی کا اہلکار علی رضا کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم علی رضا کو قانون نافذ کرنے والے ادارے نے گرفتار کرکے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) حکام کے حوالے کردیا۔

ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر ارسلان نامی نوجوان کو 25 دسمبر کو تھانہ منگھو پیر کی حدود سے اغواء کیا گیا تھا۔

نوجوان کے ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے 3 لاکھ 40 ہزار ڈالر ٹرانسفر کئے گئے تھے، لوٹی گئی پاکستانی کرنسی میں ساڑھے 9 کروڑ روپے بنتی ہے۔

کرپٹو کرنسی کیس میں پولیس افسران سمیت دیگر کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا تھا، کیس میں اب تک 9 سے زائد ملزمان کو گرفتارکیا جا چکا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پی ایس ایل 10: آج لاہور میں زلمی اور گلیڈی ایٹر مدمقابل

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے آج کے 17 ویں میچ میں …