google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 فوسپا: روزنامہ جنگ کے جنرل منیجر اور ایڈیٹر پر جراح - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

فوسپا: روزنامہ جنگ کے جنرل منیجر اور ایڈیٹر پر جراح

خواتین سب ایڈیٹرز نے انتظامیہ کیخلاف وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت میں کیس دائر کر رکھا ہے

روزنامہ جنگ راولپنڈی انتظامیہ کی طرف سےخواتین سب ایڈیٹر ز کی بغیر آفس آڈر نائٹ ڈیوٹی لگانے اور ورک پلیس ہراسمنٹ کے کیس کی سماعت گزشتہ روز وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت (فوسپا) اسلام آباد میں ہوئی۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی کے جنرل منیجر سیلز اینڈ سیلزمنیر حسین شاہ اور قائم مقام چیئرمین ایڈیٹوریل کمیٹی حنیف خالد سے کراس ایگزامینیشن کی گئی ۔

درخواست گزاروں کی وکلاء عالیہ جبین ایڈووکیٹ اور مس عائشہ ایڈووکیٹ نے ملزمان سے جراح کی۔

جراح تقریباً تین گھنٹے سے زیادہ جاری رہے۔جس کے دوران ملزمان سے خواتین سب ایڈیٹر ز کی ڈیوٹی ٹائمنگ تبدیل کرنے ،انہیں دفتر کے استقبالیہ پر بٹھائے رکھنے اور نیوز روم کو تالے لگانے ، خواتین سب ایڈیٹر ز کی طرف سے ریگولائزیشن کے کیس کرنےاور ویج بورڈ ایوارڈ کے تحت اپنے بقایا جات کے کیسز جیتنے کی پاداش میں نوکری چھوڑنے پر مجبور کرنے سمیت مختلف سوالات کئے گئے ۔

دونوں ملزمان کی کراس ایگزامینیشن مکمل ہونے پر عدالت نے کیس کی سماعت کی اگلی تاریخ 6فروری مقرر کردی

About Aftab Ahmed

Check Also

مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری

آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں …