منگل , اکتوبر 14 2025

پی سی بی اور یو ایس اے کرکٹ کے درمیان کرکٹ تعاون پر پیش رفت

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے امریکہ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جوناتھن اٹکیسن سے ملاقات کی،

دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز نے کرکٹ سیریز کے انعقاد کے منصوبے کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے امریکہ میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے امریکی کوچز کو پاکستان میں تربیت فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی تاکہ دونوں ممالک کے کرکٹ تعلقات کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔

محسن نقوی نے جوناتھن اٹکیسن کو آئندہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے میچز دیکھنے کے لیے پاکستان آنے کی دعوت دی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان کرکٹ کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں اور پی سی بی اس حوالے سے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

یوناتھن اٹکیسن نے چیمپئنز ٹرافی کی دعوت پر چیئرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیا اور اس شراکت داری کے امکانات پر خوشی کا اظہار کیا۔

ملاقات میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر بھی موجود تھے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سمندری کیبل کی مرمت سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان

پی ٹی سی ایل کے مطابق بین الاقوامی کیبل کی مرمت کا کام آج صبح …