منگل , دسمبر 2 2025

ڈیڈ لاک: پیپلز پارٹی کا نواز شریف سے براہ راست رابطے کا فیصلہ

پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے مابین مذاکرات ڈیڈ لاک کے شکار ہونے کے پیش نظر پیپلزپارٹی نے نواز شریف سے براہ راست رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

پیپلز پارٹی ذرائع  کے مطابق صدر آصف علی زرداری، نواز شریف سے رابطہ کریں گے اور ان کے ساتھ ساتھ بلاول بھٹو کی بھی نواز شریف سے ملاقات کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی معاہدے پر عملدرآمد کے لیے نواز شریف سے رابطہ کر رہی ہے اور انہیں وفاقی حکومت سے متعلق پارٹی کے تحفظات سے آگاہ کیا جائے گا۔ 

پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی نواز شریف سے مطالبات پورا کرنے کا مطالبہ کرے گی اور ان سے مذاکرات میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا،

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پیپلز پارٹی وزیر اعظم شہباز شریف سے مکمل طور مایوس ہو چکی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پنجاب ٹریفک پولیس کے ایک دن میں 63 ہزار چالان

پنجاب ٹریفک پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے بھر میں 63 ہزار 970 گاڑیوں …