google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 یکم جنوری سے بجلی کے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

یکم جنوری سے بجلی کے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ

پاور ڈویژن جنوری یکم، 2025 سے بجلی کے نرخوں میں اضافے کے لیے ٹیرف پٹیشن جمع کروانے جا رہا ہے۔

یہ اقدام وفاقی حکومت کے اس فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منظوری کے بعد صارفین کے لیے ٹیرف ریبیسنگ کا وقت گرمیوں کے مہینے جولائی سے تبدیل کر کے سردیوں کے مہینے جنوری میں کر دیا گیا ہے۔ اس تبدیلی کا مقصد ٹیرف میں اضافے پر صارفین کے ردعمل کو کم کرنا ہے۔

پاور ڈویژن نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو اس معاملے پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ریگولیشن آف جنریشن، ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن آف الیکٹرک پاور ایکٹ 1997 کے سیکشن 31 اور نیپرا (ٹیرف اسٹینڈرڈز اینڈ پروسیجر) رولز 1998 کے رول 17 کے تحت نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) اور کے الیکٹرک کے لیے کنزیومر اینڈ ٹیرف کے تعین کی ذمہ دار ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے 14 جولائی 2024 کو تازہ ترین یکساں ٹیرف کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

نیپرا (ٹیرف اسٹینڈرڈز اینڈ پروسیجر) رولز 1998 اور نیپرا کی جانب سے کنزیومر اینڈ ٹیرف (میتھڈولوجی اینڈ پروسیس) گائیڈ لائنز 2015 کے پارٹ 5 کے مطابق ڈسکوز کو ہر سال 31 جنوری تک اپنی کم از کم فائلنگ کی شرائط جمع کروا کر ٹیرف کے تعین کا عمل شروع کرنا ہوتا ہے۔

اس عمل میں داخلی اجلاس، عوامی سماعت، ٹیرف کا تعین اور سرکاری نوٹیفکیشن شامل ہیں۔ تاریخی طور پر ٹیرف ری بیسنگ کا اعلان جولائی میں کیا گیا تھا اور نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

عمرایوب اورعلیمہ خان بھی جےآئی ٹی میں طلب

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) …